ایشیاکپ

ایشیاکپ22، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میمز کا آغاز

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2022 میں پاک بھارت ٹاکر سے قبل میمز کاآغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور سابق کھلاڑی وسیم جعفر کی جانب سے بھی ایشیا کپ 2022ء کے دوران پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچز پر میم شیئر کی گئی ہے۔میم کے کیپشن میں وسیم جعفر نے ایک مختصر سی ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ پاک بھارت کے درمیان دونوں میچز کے دن براڈکاسٹرز کی حالت کیسی ہوگی۔

میم پر مبنی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بے چینی کے عالَم میں اِدھر اْدھر دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اے سی سی کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں