چینی میڈ یا

مختلف ممالک کا ایک چین کی پالیسی کی حمایت کا اعادہ، چینی میڈ یا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا_ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بین الاقوامی برادری نے ایک چین کے اصول کا اعادہ کیا اور اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کی۔
پیلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی قرارداد 2758 کی حمایت کرتی ہے، جس میں عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندے ہی اقوام متحدہ میں چین کے واحد جائز نمائندے ہیں۔

اس کے علاوہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے ترجمان، ماریشس کے وزیر اعظم، سیشلز کے صدر،مالی کے عبوری وزیر اعظم، سیرا لیون کے نائب صدر، تنزانیہ کے وزیر خارجہ، سنگاپور کے وزیر خارجہ،مالدیپ کی وزارت خارجہ اور قطر کی وزارت خارجہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں گے اور اپنے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں