ایف بی آر

ایف بی آر کاملک کے بڑے شہروں میں 114 سے زیادہ بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور( گلف آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ملک کے بڑے شہروں میں 114 سے زیادہ بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست کی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔

پوائنٹ آف سیل سے غیرمنسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کرلیا جائے گا، 10 اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے توان پٹ ٹیکس کلیم تصورنہیں ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ریٹیلرز کو نوٹس جاری کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ ریٹیلرزکو60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی اور بڑے ریٹیلرزکوجولائی2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ایف بی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پی او ایس سے غیرمنسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور،فیصل آباد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں