ایمل ولی

اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت کو نشانہ بنایا گیا: ایمل ولی

پشاور (گلف آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت خان کو نشانہ بنایا گیا۔

ایمل ولی نے کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں