عالمی سروے

چین کی معیشت عالمی معیشت کا انجن بن گئی ہے، عالمی سروے کے نتائج

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)پانچ براعظموں کے 22 ممالک میں کیے گئے ایک عالمی رائے عامہ کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم لوگوں کی اکثریت گزشتہ دس سالوں میں چین کی حاصل کردہ ترقی کی کامیابیوں کو بہت سراہتی ہے اور 78.34 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ “چین کی معیشت عالمی معیشت کا انجن بن گئی ہے”۔

عالمی رائے عامہ کے سروے کا عنوان “نئے عہد میں چین” ہے، جو چائنا میڈیا گروپ اور چین کی رین من یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ جواب دہندگان میں ترقی یافتہ ممالک جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا اور آسٹریلیا کے باشندے شامل ہیں، ساتھ ہی برازیل، ارجنٹائن، تھائی لینڈ اور پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل ہیں۔

نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہنے والے جواب دہندگان کا تناسب افریقہ میں 91.46 فیصد تک ہے۔ جبکہ یورپ میں 81.60 فیصد تک ہے۔ شمالی امریکہ 78.09فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کا تناسب جو چین کی معیشت کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں، غیر دی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، جو 84.13 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

سروے میں، 76.65فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی فی کس جی ڈی پی پچھلے دس سالوں میں 6100 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 12000 امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، “یہ کامیابی قابل ذکر ہے۔” گزشتہ دس سالوں میں چین میں تقریباً 100 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے جو کہ انسان کی غربت کے خاتمے کی تاریخ میں ایک معجزہ ہے۔

غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کی کامیابی کی بہت سی وجوہات میں سے، عالمی جواب دہندگان کی اکثریت کا خیال ہے کہ “چین کی معیشت تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھے ہوئےہے” اور “چینی رہنما پرعزم ہیں اور مضبوطی سے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں” یہ چین کی ترقی کے سرفہرست دو اہم ترین عوامل ہیں۔

عالمی سروے میں جواب دہندگان کی اکثریت چینی لوگوں کے بارے میں مثبت تاثر رکھتی ہے، جواب دہندگان کے مطابق چینی لوگ محنتی ہیں اور شوق سے کام کرتے ہیں۔سروے میں شریک 84.42% افریقی اور 71.18% یورپی جواب دہندگان کے نزدیک چینیوں کی یہ روایتی خوبی بہت متاثر کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں