مریم اور نگزیب

عمران خان نے چار سال تک ملک کو لوٹا، عوام کو بے روزگار کیا، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال تک ملک لوٹا، عوام کو بے روزگار کیا، چار سال اس ملک پر نالائق اور نااہل وزیراعظم مسلط رہا، عمران خان فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کا چیئرمین ہے، اس نے 2008 اور اس سے پہلے فارن فنڈنگ لی۔جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال ملک پر مسلط وزیراعظم نااہل اور نالائق تھا ۔

عمران خان نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ، عمران خان فارن ایجنٹ سیاسی پارٹی کے سربراہ تھا ۔ 2008کے بعد فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ۔ کہ عمران خان نے پانچ سال جھوٹا حلف نامہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان نے 351کمپنیوں سے فارن فنڈنگ لی ، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لی اور اسے ڈکلیئر نہیں کیا ۔ یہ چور آٹھ سال بعد پکڑا گیا ۔ یہ ایسے فارن ایجنٹ ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی بناکر ملکی سیاسی جماعتوںکی ساخت کو نقصان پہنچایا ۔۔ میری پی ٹی آئی کارکنان سے گزارش ہے کہ عمران خان کے جس کارکن نے ساتھ دیا ۔

اس جماعت کو فارن ایلیٹ پارٹی ڈکلیئر کرنے پر سوال کریں ۔ یہ تحقیقات 2008سے 2013تک کی ہیں۔ اس کے بعد اب تک یہ فنڈنگ آتی ہیں۔ جسے ڈکلیئر نہیں کیا گیا ۔ یہ وہ لوٹے ہیںجنہوں نے ملک میں خوفناک کھیل کھیلتے رہے ہیں۔ عمران خان نے ہیلی کاپٹر شہداءکے سانحہ پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی ۔ عمران خان نے پورا ایک منصوبہ بنایا ۔جب جواب دینے کی بارتی آتی ہے تو دوسروں کو جیلوں میں بند کرنے کا کہتے ہیں۔ ان پر الزامات لگاتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی تمام تر گھٹیا حرکتوں کے بعد چیف آف سٹاف کو اے آر وائے چینل پر ایک ٹرانسپکرپٹ دیا ۔ اس ٹرانسپکرپٹ میں افواج پاکستان کے رینکس فائل کو تباہ کرنے کا خطرناک منصوبہ شامل تھا ۔ یہ بھی کہا گیا کہ لائنس نائیک سے لے کر بریگیڈیئرکا تعلق پی ٹی آئی کی جماعت سے ہے ۔ اور انہیں سیاست سے منسوب کیا گیا ۔ عمران خان کو بنی گالہ میں دوجھنڈوں کے درمیان جھوٹ بولنے ہوئے پسینہ آرہا تھا ۔ ان کو پتہ چل گیا کہ انہیں فارن ایجنٹ قراردیا گیا اور ایک فارن ایجنٹ بھی پکڑا گیا ۔

ان کی جماعت کو فارن سیاسی پارٹی ڈکلیئر کہا گیا ہے ۔ یہ سب دیکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے۔ جنہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی جماعت کا ساتھ دیا انہیں بھی افسوس ہورہا ہے ۔ انکے کارکنان غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز جب وضاحتیں دیتے ہوئے خود کو نواز شریف کے ساتھ ملارہے تھے ۔ یہ بھی بتاتے گندن سی سانچ نے کتنے پیسے دیئے اور فارن فنڈنگ کہاں سے ہوئی ۔ لیزاسی ، چارلس ایس ، چرن جیت سنگھ اور رورشالوتھرا نے آپ کوپیسے کیوں دیئے تھے ۔ عارف نقوی نے چیریٹی فنڈ ریزنگ میں فرنٹ مین بنے رہے ۔

اس فنڈز کو اپنے سیاسی استعمال میں ہونے کا بھی بتاتے ۔ شہدائپر مہم چلانے کا زہریلے کھیل سے اپنی نظر نہیںہٹاسکتے ۔ سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کیلئے چلائی گئی ، عمران خان قوم کی نظروں سے خود کو نہیںچھپا سکتے ۔ ملکی اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنے میں فارنگ فنڈنگ کا منصوبہ ہے ، آپ کی تمام گھٹیا حرکتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ عمران خان خود کو نواز شریف کے ساتھ ملاتے ہیں۔ نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ ملک کو ترقی اور روزگار دیا اس خطے کو سی پیک کامنصوبہ بنادیا ۔ ملک کے دفاع کیلئے نوازشریف نے اہم کردار اد اکیا ۔ نواز شریف نے فوج کے درمیان دراڑیں نہیںڈالی ، عمران خان نے اداروں کو نیوٹرل نہ رہنے کا کہا کیونکہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے ، آپ نواز شریف کے ساتھ مقابلہ کرتے ہں۔ عمران خان نے اداروں کو آئین شکنی کرنے کا کہا ،صدر ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے آئین شکنی کروائی عوام کو پتہ ہونا چاہیئے کہ آپ فارن ایجنٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں