شیخ رشید احمد

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں،عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچیگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں ،اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں