شرجیل میمن

پی ٹی آئی ایف آئی اے کی انکوائری سے بچنے کے لیے مزید اسٹے آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی ایف آئی اے کی انکوائری سے بچنے کے لیے مزید اسٹے آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی گزشتہ 8 سال سے اسٹے آرڈرز کی مدد سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تاخیر کر رہی تھی۔سادہ سا سوال ہے،اگر پی ٹی آئی صاف ہے تو وہ پریشان کیوں ہیں اور انکوائریوں کا سامنا کیوں نہیں کر سکتے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں