حمزہ شہباز

قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے’ حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے،فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا ،ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی،عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے،پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں