قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا ، (آج)ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی

ایمسٹر ڈیم (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا ، (آج) اتوار کو ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز کیلئے قومی اسکواڈ نیدر لینڈز پہنچ گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز 16 ،18 اور21 اگست کو کھیلے جائیں گے،دوران سفر چند کرکٹرز نے ماسک پہنے رکھے،کئی نے ضرورت محسوس نہیں کی، کھلاڑیوں کی آپس میں گپ شپ بھی ہوتی رہی،ایئرپورٹس پر سیلفیز اور تصویریں بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہفتہ کو ہوٹل میں جم سیشن میں حصہ لیا ، (آج) اتوار کو ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔

16اگست کو پہلے ون ڈے سے قبل میسر وقت میں ہونے والے ٹریننگ سیشنز میں کھلاڑی ٹریننگ اور مینجمنٹ ممکنہ کمبی نیشن پر غور کرے گی، شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس مکمل بحال ہونے پر انھیں تیسرے میچ میں کھلانے کا امکان ہے،ابتدائی دونوں میچز میں ان کا خلا شاہنواز دھانی یا وسیم جونیئر سے پر کیے جانے کا امکان ہے۔ڈراپ ہونے والے حسن علی کی جگہ سنبھالنے کیلئے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،حارث رؤف پیس بولنگ میں سینئر کا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں