سعد رفیق

سیاسی جماعتوں کی آپس کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے’ خواجہ سعدرفیق

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وو فاقی وزیر ریلو یزخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنے75 برس گزر گئے ،ان برسوں میں قوم نے بہت کچھ پایا اور بہت کچھ کھویا بھی ہے، اگر غلطیوں کا ادراک نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے،جس سمت میں پاکستان کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی وہ درست نہیں ہے،عام آدمی سے سیاسی جماعتوں کا رابطہ نہیں ،محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام نصیر آ باد میں یو م آزادی کی منا سبت سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے،آج بھی انصاف بکتا ہے ،پالیسی میکر زکو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ،بار بار تجربات کرکے مارشل لا ء لائے گئے،جرنیلوں، نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے ججوں ،سیاستدانوں، بکائو صحافیوں نے پاکستان کو اپنی منزل نہیں پہنچے دیا ۔ انہو ں نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں ،ہمارا سب سے بڑا مسئلہ انتشار ہے،سب مطلق اقتدار چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت کا فیصلہ دینے والوں نے ملک میں انتشار کو پیدا کیا،بہتان کے بجائے عملی کام کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ بلوچستان میں سیلاب ہے ایک ایک نالہ سے ساٹھ ہزار کیوسک کا پانی گزر رہا ہے وہاںکیا حال ہوگا،لوگوں کے گھر ملیا میٹ ہو گئے ،ہماری جماعت سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت بلوچستان میں کام کرتے نظر نہیں آئی،عام آدمی سے سیاسی جماعتوں کا رابطہ نہیں ،محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

انہو ں نے کہا کہ یوم آزادی پر غدار کہنا چھوڑیں ،ملک میں کوئی غدار نہیں بستا ،غدار حکومت میں آ جائے تو کسی کو نہ پتا چلے ممکن نہیں جو غدار کہتے ہیںوہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،بغیر ثبوت سے چور ڈاکو نہیں کہہ دینا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ جب دل بوجھل ہوتا ہے تو سوشل میڈیا پر سخت الفاظ لکھ کر مٹا دیتا ہوں، جو معا شرے خواتین کا احترام نہیں کرتے وہ کہیں کے نہیں رہتے ،بعض سیا ستدان ایسا معاشرہ بنا رہے ہیں جہاں پڑھے لکھے جاہل ہوں،گالی کا جواب گالی سے نہ دیں ،اپنی بات کہتے رہیں،جو بدزبانی کرتے ہیں انہیں گمراہ کیا گیاہے، ملک میں جان بو جھ کر مخا لفین کو بد نام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ ہم کسی کے بھی دشمن نہیں سیاسی مخالف ہیں ،اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے تو سمجھنے دیں ، اختلا فا ت جمہور یت کا حسن ہے ،بد قسمتی سے اب جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں رہی ،عوامی جمہوریت ناگزیر ہے،نظریہ ضرورت اور لوگوں کے منہ دیکھ کر فیصلے نہیں آنے چاہئیں۔

اس مو قع پر خطا ب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آج بھی مرکزی حکومت شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،ڈالر تیزی سے گر رہا ہے روپیہ اوپر جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ آیا تو ہمارے گورنر نے نہیں کہا سمری ادھر ادھر کر دو،فارن فنڈنگ پر ڈالر آسمان پر پہنچا اور سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، اٹھائیس جولائی تک ڈالر اکتیس روپے نیچے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سیاسی قیمت دے کر پاکستان بچایا ہے نیازی نے ہمیشہ ملک کو تباہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں