وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

”چول چوہدری” اور”پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی، رانا ثناء اللہ

مکہ مکرمہ(گلف آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران خان اور پرویزالٰہی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ”چول چوہدری” اور”پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور میں عمران خان کے خطاب میں کنسرٹ، محفل قوالی اورآتش بازی دیکھنے کے علاوہ ”چول چوہدری” اور”پاگل خان” کی متکبرانہ،خود پسندانہ اورجھوٹ پر مبنی گفتگو سنی۔

انہوںنے کہاکہ پاگل خان کے یہ جھوٹ پاکستانی قوم پچھلے 26 سال سے برداشت کررہی ہے،فتنہ خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی سکرپٹ ہے،اب نئے جلسوں کے اعلان سے قوم کو یہ جھوٹ اور متکبرانہ گفتگو 2 ماہ مزید سننا پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ اللہ کے گھر یہ دعا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزاور اور پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت اپنی محنت اور بہتر پالیسیوں سے پاکستانی عوام کو تاریخی ریلیف دے گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کو نجات دلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں