ثنا

ابھی تک ماں جیسی عظیم ہستی کے دنیا سے چلے جانے کا غم بھلا نہیں سکی’ ثنا

لاہور(گلف آن لائن)فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ ابھی تک ماں جیسی عظیم ہستی کے دنیا سے چلے جانے کا غم بھلا نہیں سکی اورشاید ہی اس پہاڑ جیسے غم کو بھلایا جا سکتا ہے،والد ہ کی وفات کے بعد ٹوٹ پھوٹ گئی ہوں اور ایسا لگتا ہے میں بالکل تنہا ہوں ۔ایک بیان میں ثنا نے کہا کہ میری والدہ انتہائی شفیق تھیں اوربالکل دوستوں جیسا رویہ رکھتیںلیکن ہم نے ان کے عزت و احترام کے معاملے میںکبھی کوتاہی نہیں کی ۔

ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا میرے اہل خانہ کے لئے گہراصدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی یادیں لمحہ بہ لمحہ تصویر بن کر میرے سامنے آ جاتی ہیں اوردل بہت دکھی ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خداکی ذات سے دعاہے کہ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور میری پرستاروں سے بھی دعا ہے کہ وہ میری والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں