عمر سرفراز چیمہ

پنجاب میں با اثرملزم بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ‘عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعا ت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ پنجاب فیصل آباد میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں ہیں ‘عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں امیر اور غریب کی تفریق کیے بغیر قانون کی عملداری جاری ہے،ملزم چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا ، تمام ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ سسلین مافیا پنجاب حکومت جانے کے صدمے سے شدید پاگل پن کا شکار ہوچکا ہے،وفاقی حکومت عوامی خدمت کی بجائے ساری توجہ مخالفین کیخلاف پراپیگنڈے پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ترجمان سارا دن عمران خان اور پنجاب حکومت کے خلاف بیہودہ اور سازشی بیانات دیتے ہیں،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ( ق) میں ایک دوسرے پر پورا اعتماد اور عوامی خدمت کے لئے مکمل ہم آہنگی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،سیلاب سے متاثرہ ایک ایک شخص تک امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پوری حکومتی مشینری حرکت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں