شہباز گل

شہباز گل نے مبینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی، رات کھانا کھایا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مبینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کو ڈاکٹروں اور پولیس حکام نے کھانا کھانے پر رضامند کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے رات کا کھانا کھایا۔واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر ہسپتال منتقل کیے گئے شہباز گل نے گزشتہ روز کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع پمز ہسپتال کا بتانا تھا کہ شہباز گل ہفتے کی رات سیکچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں، شہباز گل کھانے پینے کی کوئی اشیا نہیں لے رہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں