محسن رانجھا

عمران نیازی نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے، اپنے گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھے، محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے، اپنے گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے، اسے وہ اپنے گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے یہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے، انہیں چھپانے کی کوشش کرتے رہے،عمران خان پاکستانی عوام کو خلفاء کی مثالیں دیتے رہے لیکن خود چوری کرتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کروڑوں روپے کی اشیاء توشہ خانہ سے حاصل کیں اور ظاہر نہیں کیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر معاملے کو اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی وہ آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں تاہم یہ چیزیں ان کے قریب سے بھی نہیں گذرتیں۔۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار نے توشہ خانہ سے 35 ہزار روپے میں آئی فون حاصل کیا،عمران خان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے گئے ٹی سیٹ کی قیمت 3500 روپے ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں لیکن خود اس کی پاسداری نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ توشنہ خانہ سکینڈل پبلک اکائونٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ جو کہتے ہیں کہ خان چور نہیں وہ توشہ خانہ کیس کی تفصیلات پڑھ لیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں کی تفصیل کا بھی نہیں پتہ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آٹھ سال تک متعدد پٹیشنیں داخل کر کے فارن فنڈنگ کیس کو تاخیر کا شکار کیا اب وہ توشہ خانہ کیس میں بھی یہی ترکیب استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن قوانین میں واضح ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان اس وقت دیا جاتا ہے جب اس کا سرٹیفیکیٹ ٹھیک ہو، پی ٹی آئی کا تو سرٹیفیکیٹ بھی ٹھیک نہیں۔،

عدالت سے تین ہفتے کا وقت مانگنا منطقی نہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا جاتا ہے تو عمران نیازی کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مالم جبہ کیوں بند کیا گیا، کیا دبائو تھا، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند ہوا؟، عمران نیازی کی چوریاں اور ڈاکے عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے خودساختہ ترجمان کا اصل چہرہ پاکستان کی عوام کے سامنے لائیں گے،عوام کو بتائیں گے کہ یہ وہ عمران نیازی ہے جس نے توشہ خانہ کے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 3500 روپے کے ٹی سیٹ سے لے کر کروڑوں روپے تک کی اشیاء چوری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں