شاہ سلمان

سعودی شاہ سلمان کا سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد بھیجنے کا حکم

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری طورپرخوراک کا سامان اور خیمے بھیجنے کا حکم دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کومملکت سے سعودی عرب تک ایک امدادی فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس کے تحت سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کوخوراک مہیا کی جائے گی اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے امدادی خیمے بھیجے جائیں گے۔

شاہی دیوان کے مشیراورشاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کے حوالے سے کہا گیاکہ یہ حکم اس حمایت کاتسلسل اور مدد کی توسیع ہے جو شاہ سلمان کی حکومت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مختلف حالات اورآزمائشوں کے دوران میں تمام برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے مہیا کرتے ہیں۔ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ یہ شاہی فرمان سعودی قیادت اورعوام کے سوڈانی عوام کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کی
بھی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں