شہبازگل

شہبازگل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر قانونی ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔

شہباز گل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کے کچھ حصے توڑ مروڑ کر ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ۔درخواست میں کہا گیا کہ اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکا اوریورپ کی درسگاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں