فواد چوہدری

قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،تشدد کے الزام میں بے حسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بنیادی باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے، قائم مقام چیف جسٹس کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تشدد کے الزام میں بے حسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تشدد کی حساسیت پر ریمانڈ دینے سے انکار پر مجسٹریٹ قابل تعریف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں