شیری رحمن

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں جلسہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟ ،ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ ”آخری کال’ کیلئے تیار رہیں،پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا۔ وفاقی وزیر نے سوال کیاکہ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہیے،جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے؟ ،پورا ملک ڈوب جائے ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں