محمد عرفان

شاہین اور وسیم کی غیر موجودگی سے بولنگ اٹیک پر فرق پڑے گا: محمد عرفان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر کے ان فٹ ہونے سے پاکستان ٹیم کو فرق پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ پر امید ہوں شاہین اور وسیم جونیئر کی غیر موجودگی میں دیگر فاسٹ بولر ز بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے۔محمد عرفان نے کہا کہ دبئی میں ایشیا کپ کھیلنا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے فائدہ مند ہے، پاکستان نے دبئی میں مسلسل کرکٹ کھیلی ہے اس لیے یہاں پاکستان کے لیے کنڈیشنز ہوم گراؤنڈ جیسی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں