فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلیٰ اور آئی جی کے اختلافات سامنے آ گئے، ترجمان فیاض الحسن چوہان کی تردید

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سے لے کر نچلی سطح تک افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکے درمیان اختلافات سامنے آ گئے تاہم وزیر اعلیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے ا س کی سختی سے تردید کی ہے۔ نجی ٹی وی نے آئی جی آفس کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہآئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر اعلیٰ آفس سے بھیجی گئی فہرست میں شامل افراد کو تعینات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ایس ایس پی لا ء اینڈ آرڈر علی ضیا ء نے یہ نام پرویز الٰہی کے حکم پر بھجوائے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں پنجاب حکومت کے مشیراطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے حوالے سے خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ذاتی خواہش کو خبر بنانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتے ہیں،خبر کے مندرجات میں حقائق کو مسخ کیا گیا،پولیس و انتظامی افسران کے تبادلے معمول کا عمل ہے ،وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کر رکھی ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر کی جائیں،خبر کے مندرجات کا حقیقت سے دور تک واسطہ نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں