شیری رحمان

عمران خان خود غرضی کی عینک اتار کر دیکھیں ملک کی کیا صورت حال ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، 80 اضلاع آفت زدہ قرار دئے گئے ہیں لیکن عمران خان سیلاب متاثرین کو نہیں، اپنا بیانیہ زندہ رکھنے کے مشن پر ہیں۔

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 ملین سے زائد لوگ متاثر، 1265 لوگ جاں بحق، 14 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں مگر عمران خان جلسوں میں مصروف ہیں، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں وہ قوم کو انقلاب کے لئے جگا رہے،عمران خان صرف سندھ اور بلوچستان کو نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے سیلاب زدگان کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ ان کو بس اپنی سیاست سے غرض ہے،

ان کو عوام کی مشکلات اور زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں،سندھ اور بلوچستان میں نا صحیح ان کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر توجہ دینی چاہئے،جنوبی پنجاب کے لوگ ریسکیو اور رلیف کے منتظر ہیں مگر پنجاب حکومت کا ہلی کاپٹر عمران خان کو بنی گالا سے جلسہ گاہ پک اینڈ ڈراپ دے رہا ہے،عمران خان خود غرضی کی عینک اتار کر دیکھیں ملک میں کیا صورت حال ہے، وہ اس وقت بھی لوگوں کو نفرت اور انتشار پر اکسا رہے ہیں،یہ جلسوں کا نہیں زندگیاں بچانے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں