عمران خان

بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا،عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف نے بہاولپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں