بھکاری بچوں

وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں کیخلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیاگیا ہے۔بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کے لئے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کریک ڈائون کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے تک کریک ڈائون جاری رہے گا۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں