وفاقی وزیر ہوابازی

عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں’خواجہ سعد رفیق

لاہو ر(گلف آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، سیلاب سے لوگ اجڑ گئے، نقصان ہو گیا،عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو مجبوری میں پانی میں ڈوبے ٹریک سے گزارا مگر مسافرٹرینوں کو پانی سے گزارنے کا رسک نہیں لے سکتے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیلاب سے ریلوے نظام متاثر ہوا، ٹریکس پانی میں ڈوبے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے آپریشن معطل ہے،ریلوے آپریشن کا اس وقت تک پتہ نہیں چلے گا جب تک پانی نیچے نہیں جاتا ، میں سندھ جا رہا ہوں، ریلوے تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کروڑوں لوگ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، ان کا کچھ باقی نہیں بچا، سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت ،افواج پاکستان ،رضاکار سمیت سب کردار ادا کررہے ہیں، حکومت کی ترجیح سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیبعد ان کی بحالی ہے، سیلابی صورتحال میں روز جھگڑا کرنا، جلسہ کرنا مناسب نہیں،ایک پارٹی اپنے لیڈر خود کو مہاتما سمجھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر جعلی تصویریں ڈالی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، سیلاب سے لوگ اجڑ گئے، نقصان ہو گیا،عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں