رانا تنویرحسین

پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ،پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے ‘رانا تنویرحسین

مریدکے(گلف آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں نجومی تو نہیں ہوں مگر دعوی سے کہتا ہوں چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے ۔سٹی پریس کلب مریدکے کے چیئرمین سپریم کونسل اے حمید جہلمی ،وائس چیئرمین قمر منیر صدر رانا جعفر سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے کچھ فیصلے آڑے آرہے ہیں وگرنہ پنجاب اسمبلی کے بہت سے اراکین عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں میں کوئی نجومی تو نہیں کہ بتاسکوں چوہدری پرویز الہی کب جارہے ہیں مگر دعوی سے کہتا ہوں بہت جلد وہ وزیر اعلی پنجاب نہیں رہیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے پہلے پنجاب حکومت ہٹاو پھر وطن واپس آئیں گے ۔

رانا تنویر نے کہاکہ یہ مخالفین کی پھیلائی افواہیں ہیں میاں نواز انہیں کے دور حکومت میں ڈیڑھ سال جیل رہے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں انکا علاج ہورہا ہے جب ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ وطن واپس آجائیں گے ۔انہوں نے کہا عمران خان نے پونے چار سال ملک کا جو حشر کیا اس سے ہم بارہ سال پیچھے چلے گئے ہیں میاں نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگائے اٹھارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم کو دی زیرو لوڈ شیڈنگ کی نیازی حکومت نے بجلی کے کارخانوں پر توجہ نہ دی گیس کی خرید نہ کی آج گیس چالیس میں خرید کر ایک سو روپے میں بجلی یونٹ پڑتا ہے کیسے افورڈ کریں جسکی سزا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں عوام کو مل رہی ہے ،بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی سب عمران نیازی کا کیا دھرا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے وزیر اعظم نے تین سو یونٹ تک کا جو رلیف دیا ہے کروڑوں افراد اس سے مستفید ہونگے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جلد قابو میں آجائے گی اور مہنگائی بھی کم ہوگی ۔

انہوں نے کہا عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کرتا جارہا ہے یہ نہیں سوچتا اداروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی سوچتا ہے ملک کیخلاف سازش ہورہی ہے اس کیخلاف کیس عدالتوں میں ہیں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا اگر اس کی گرفتاری بنتی ہوگی تو پھر ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ یہ سچ ہے قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عزاب ہے یہ سوچنا قوم کا کام ہے کہ یہ کس کی وجہ سے ہے جب سے عمران نیازی آئے ہیں ملک مسائل سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا اسکی سیاست ملک اور عوام دشمنی ہے انہوں نے کہا سیلاب سے بلوچستان خیبر پختون خواہ اور سندھ جنوبی پنجاب میں بہت تباہی ہوئی ہے تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے ہیں میں نے ہدائت کردی ہے کہ یونیورسٹیز کی دو ماہ کی فیسیں نہ لی جائیں اورسیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کو سکالر شپ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں