وفاقی وزیر داخلہ

رانا ثنا ء اللہ کی سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے بتایا کہ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ان شہدا میں نائیک محمد رحمن، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں