وزیر اعظم

وزیر اعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند پہنچ گئے

سمر قند (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پراسلام آباد سے ازبکستان پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔سمرقند ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس)کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر سمرقند پہنچے ۔ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے لیے سمرقند اپنی روانگی سے قبل وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بدحالی نے ایس سی او رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او وژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتاہے، باہمی احترام و اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں