کیپٹن ر صفدر

اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(گلف آن لائن) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے ۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔

وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں