مشی خان

ہمیں کسی کی نقل کرنے کی بجائے اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے’ مشی خان

لاہور (گلف آن لائن)اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی نقل کرنے کی بجائے اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے ، ، بدقسمتی سے ہم نے اپنی ثقافت کو چھوڑ کر غیروں کی ثقافت کو اپنا لیا ہے اور اب ہم ادھر کے ہیں نہ اُدھر کے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ثقافت صرف رہن سہن اور لباس کی حد تک محدود نہیں بلکہ اس کے بڑے وسیع معنی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شادی میں بھی ایک خوبصورتی ہوتی ہے ، ضروری نہیں کہ آپ نئے لباس ہی خریدیں بلکہ اپنے پرانے لباس کو دھو کر پہن کر فضول خرچی سے بچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر زیادہ آگیا ہے اور اس کی دیکھا دیکھی نوجوان نسل میں بھی اسی طرح کے رحجانات فروغ پا رہے ہیں ، ٹی وی پر ہمیں ایسی ڈرامہ سیریل پیش کرنے چاہئیں جن کی کہانی معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتی ہو اور اس میں معاشرے کے لئے اصلاح کا پہلو نمایا ں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں