فخر زمان

فخر زمان کو بھی علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

لاہور ( گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا لندن میں علاج کرائیں گے اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ بیٹر فخر زمان جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے، پی سی بی نے لندن میں فخر کیلئے ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق فخر زمان ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، لندن میں فخر زمان ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ظفر کی نگرانی میں ری ہیب کرائیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے، ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پر امید ہیں۔ترجمان پی سی بی نے شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں