خادم حسین

گیس مہنگی کرنے کا آئی ایم ایف مطالبہ تشویشناک ہے’خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میںپہلے ہی 45فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اب ایک بار پھرآئی ایم ایف کے مطالبہ پر گیس مہنگی کرکے ٹیرف میں اضافہ کرکے عوام پر786ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے گیس پہلے ہی مہنگی ہے اس میں مزید اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گیس اور بجلی مہنگی کرنے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ سے اشیاء کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی حکومت گیس کے نرخوں میں اضافے کا دبائو مسترد کرے وگرنہ چھوٹی صنعتیں اور تاجر پس کر رہ جائیں گے.

حکومت انرجی کی قیمتیںبڑھاتے وقت چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز نہ کرے اور مشاورت سے پالیسیز مرتب کرے۔ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا بھی تشویشناک ہے۔ بجلی تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اس لیے بجلی گیس اور تیل کی قیمتوںمیں مسلسل اضافے کو روکنا ازحد ضروری ہے کیونکہ اس سے عوام کی زندگی اور صنعت و تجارت جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔مہنگی گیس و بجلی کے باعث کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں