شرجیل میمن

ملک میں سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی کے باعث ہم بلاول بھٹو کی سالگرہ نہیں منارہے ،شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اس سال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات منعقد نہ کرنے کی وجہ بتادی۔شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ ملک میں سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی کے باعث ہم بلاول بھٹو کی سالگرہ نہیں منارہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہاکہ بلاول بھٹو نے سب کو صرف امدادی کاموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ورکرز بلاول بھٹو کی کامیابی اور لمبی عمر کے لئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 ستمبر، 1988 میں پیدا ہوئے، آج وہ 34 برس کے ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنے جیالوں اور ہم وطنوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کے لیے جو کچھ بھی کر ستے ہیں، وہ ضرور کریں کیونکہ متاثرین کے لیے اشیا کا بحران اب بھی جاری ہے، 3 کروڑ 30 لاکھ متاثرین ابھی بھی مدد کے منتظر ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں