دالوں

ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 10سے50روپے فی کلو اضافہ

لاہور(گلف آن لائن )ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 10سے50روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا،مختلف برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پرچون سطح پر بھی دالوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔ دال ماش دھلی ہوئی50روپے اضافے سے430روپے فی کلو،کالے چنے 30روپے اضافے سے240روپے،

سفید چنے 20روپے اضافے سے 300روپے، دال مسور 20روپے اضافے سے300روپے فی کلو ،دال چنا 40روپے اضافے سے260روپے فی کلو جبکہ بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔علاوہ ازیں مختلف برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔ 90گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 20روپے اضافے سے170روپے،195گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت 30روپے اضافے سے320روپے تک پہنچ گئی جبکہ مجموعی طور پر ایک کلو گرام تک چائے کی قیمتوں میں220روپے سے250روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں