وزیر قانون

وزیر قانون و انصاف سے چیئرمین ایچ ای سی کی ملاقات، قانون کی تعلیم سے متعلق امور اور مسائل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی جس میں قانون کی تعلیم سے متعلق امور اور مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

جمعہ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان اسامہ مالک بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران قانونی تعلیم سے متعلق امور اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین ایچ ای سی نے قانونی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں