شرجیل میمن

سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے،شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر اطلاعات و مانس ٹرازٹ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ کراچی کے 5 اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے 32 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، 32 ریلیف کیمپوں میں 16 ہزار 104 متاثرین موجود ہیں، متاثرین کو پکا ہوا کھانا، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں 15 کیمپوں میں 8ہزار476 متاثرین سیلاب کو رکھا گیا ہے، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3ہزار812 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے، ضلع ملیر کے 9 ریلیف کیمپوں میں 3ہزار288 متاثرین موجود ہیں۔شرجیل میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کے ایک کیمپ میں 408 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے، ضلع کیماڑی کے ایک ریلیف کیمپ میں 120 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں