اسلام آباد ہائی کورٹ

عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق منگل کو کیس کی سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں