فخر زمان

ہمارا میچ کمزرو دل ہرگز نہ دیکھیں، فخر زمان

کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ کرنے پر فاسٹ بولر حارث روف کی تعریف کر دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ حیرت انگیز کھیل ہے، ہمارا میچ کمزور دل ہرگز نہ دیکھیں۔فخر زمان نے حارث رئوف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمیشہ ایسے ہی گرجتے رہو۔

قومی ٹیم کے بیٹر نے محمد رضوان اور آصف علی کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ حارث رئوف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں