اسلام آباد ہائی کورٹ

اڈیالہ جیل تشدد کیس، جیل عملے کی معطلی کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے اڈیالہ جیل دورے کے بعد جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ میں آپ کو بتاوں یہ لوگ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟درخواست گزاروں کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انہیں چھوڑ دیا گیا، جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انہیں معطل کیا گیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہی ہے، کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں