سونا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا مزید1400روپے تک سستا

کراچی( گلف آن لائن) ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا مزید1400روپے تک سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صرافہ مارکیٹوں میں1450روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ41ہزار850روپے ہو گئی. اسی طرح1243روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ21ہزار614روپے پر آ گئی جبکہ3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1637ڈالر ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں