مسرت جمشید چیمہ

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر انقلابی لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر انقلابی لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اپنے منہ میاں مٹھو بننا لیگیوں کا پرانا وطیرہ ہے ،مفرور کا واپس آ کر وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنا ملک کے لئے سیاہ ترین دن ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوتوں کے بکسے عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی شرمندہ نہیںہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو قوم کو اتنا درد ہے تو پاکستان واپس آئیں اور جدوجہد کریں لیکن وہ ٹھنڈے ماحول میں بیٹھ کر انقلابی لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، نواز شریف دوبارہ اقتدار ملنے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں جو اب کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

انہوںنے کہا کہ اگر اسحاق ڈار معیشت کو درست سمیت میں ڈالنے کی صلاحیت او راہلیت رکھتے تھے تو امپورٹڈ حکومت نے چھ ماہ تک مفتاح اسماعیل کا ناکام تجربہ کیوں کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت میں ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل بیٹھا ہوا ہے لیکن قوم کو خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ ان کے اقتدار کی مدت زیادہ طویل نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں