یونس خان

حالیہ شکستوں کے بعد پی سی بی ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہ کرے’ یونس خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں حالیہ شکستوں کے بعد پی سی بی کو اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکستوں کے بعد پی سی بی ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہ کرے۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوحال ہی میں ایشیا ء کپ میں مایوس کن کارکردگی اور انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹی ٹونٹی سیریز میں دو میچ بڑے فرق سے ہارنے کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلی کرکے خود کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہی کھلاڑی ہیں ہم کہیں اور سے کھلاڑی نہیں لاسکتے اس لیے ہمیں انہی کے ساتھ کھیلنا چاہیے، پی سی بی کو ٹیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے،یہ سلیکشن کھلاڑیوں کا ایک اچھا یونٹ ہے، ہمارے کوچ، کپتان اور پی سی بی کو انہی کھلاڑیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں