اربازخان

شفقت چیمہ اپنی شخصیت کی نفی کر کے کردار کو اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں ‘ اربازخان

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکار اربازخان نے کہا ہے کہ اداکار شفقت چیمہ کردارنبھاتے ہوئے اپنی شخصیت کی نفی کر کے کردار کو اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں جس سے سو فیصد حقیقت کا گمان ہوتاہے ، میںنے جب پہلی مرتبہ شفقت چیمہ کے ساتھ کام کیا ہے تو وہ میری کیرئیر کی دوسری فلم ”بازی گر ” تھی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ارباز خان نے کہا کہ اس فلم میں میرے اور شفقت چیمہ کے درمیان لڑائی کا منظر عکسبند ہونا تھااوراس کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ فائٹ چلتی ہوئی ریل گاڑی کی چھت پر تھی ۔

جب میں نے اورشفقت چیمہ نے چلتی ہوئی ریل گاڑی کی چھت پر سین کی عکسبندی شروع کی تومجھے بہت خوف تھا اورجب گاڑی اٹک پل سے گزر رہی تھی شوٹنگ جاری تھی کہ اس دوران میں لڑا کھڑا گیا اورمجھے ایک لمحے کے لئے ایسا لگا کہ میں ٹرین کی چھت سے نیچے گر جائوں گا لیکن خدا کی ذات نے مجھے محفوظ رکھا۔انہوںنے کہا کہ شفقت چیمہ اور میں نے وہ سین انتہائی خوبصورتی سے مکمل کرایا جس پر ہم دونوںکو داد ملی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں