جنرل ندیم رضا

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جنرل ندیم رضا

رسالپور (گلف آن لائن)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کامعائنہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ کسی ملک کو خطے کی غیر مستحکم صورتحال سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ افواج پاکستان روایتی اور غیر روایتی ہر طرح کے خطرات سین مٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں