شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں ،عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے ،سفارتی سائیفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ ۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں