رمیز راجہ

ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، ہاتھ ہلکا رکھیں، رمیز راجہ

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے تاہم میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم غلطیاں کریں گے، غلطیاں ہو رہی ہیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ باہمی سیریز جس میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا رہے ہیں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی لیکن دلچسپی آخری میچ تک بڑھ رہی ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز ہو رہے ہیں، میچز کا فیصلہ آخری آخری اوور میں ہو رہا ہے، ٹیم کا ٹیمپرا منٹ بہتر ہو رہا ہے اور لوگوں کا یقین بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں