رمیز راجا

کہا جاتا ہے بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح کھیلیں،رمیز راجا ٹیم کی حمایت میں میدان میں آگئے

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا ٹیم کی حمایت میں میدان آگئے اور کہاہے کہ کہا جاتا ہے بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح کھیلیں۔ ایک انٹرویومیں رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا اپنا ایک انداز ہے، اپنا طریقہ ہے اور میرے حساب سے اس طریقے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے اسی انداز میں 12 ماہ میں 80 فیصد کی شرح سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، ٹیم نے سنسنی خیز میچز جیتے اور مختلف ایونٹس کے ناک آٹ مرحلے میں بھی پہنچی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز آئے، اتنی بڑی تعداد میں ایساکہاں ہوتا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ’میں اس تجزیے کو درست مانتا ہوں تاہم ٹیم نے اسی طرح کامیابی بھی حاصل کرتی رہی ہے، ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے ہم نے ایک طریقہ کار شروع کیا ہے، 100 کرکٹرز کا پاتھ وے پروگرام اور پاکستان جونیئر لیگ اسی کا حصہ ہے۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق اگلے چار برسوں میں آپ کو تیار گھوڑے ملیں گے جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہوں گے، ہم موجودہ ٹیم پر اتنا ہی دبا ڈالیں گے جتنا ڈال سکتے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ بہتر ہو رہا ہے اور وہ فائٹ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں