فرخ حبیب

مخصوص لوگوں کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے’فرخ حبیب

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخصوص ممبران کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے اورثابت ہوگیا کہ اسپیکر نے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔ایک انٹر ویو میں ئے انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوچکا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں فیصلہ ہوا یا کہیں اور یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن شہباز شریف نے فیصلہ کیا، شہباز شریف کی ہدایت پر ہی مخصوص لوگوں کے استعفے منظور کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے بطور قائمقام اسپیکر تمام استعفے منظور کرلیے تھے،راجہ پرویز اشرف آئے تو انہوں مرضی کے استعفے منظور کرلیے۔

11استعفے پی ٹی آئی ارکان کے پیش ہوئے بغیر ہی منظور کیے تو باقی بھی کرتے جو استعفے منظور کیے گئے وہ کون سا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے۔یہ کیا طریقہ ہے11استعفے منظور کیے ان پر ضمنی الیکشن کرانے جارہے ہیں، ایسے ہی یہ مرحلہ وار استعفے منظور کروا کر ضمنی الیکشن کراتے رہیں گے۔ضمنی الیکشن میں یہ بھرپور سرکاری مشینری استعمال کریں گے، آڈیو لیکس آنے کے بعد استعفوں پر امتیازی سلوک سامنے آچکا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں