ماہرہ خان

لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان ول اسمتھ کیساتھ ہالی وڈ ڈیبیو کے لئے تیار

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان کی نامور سپر اسٹار ماہرہ خان عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ ہالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہرہ خان بہت جلد فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم برلائنس میں ول اسمتھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس متعلق اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ماہرہ خان کی اس فلم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔شرمین عبید چنائے کی ہدایتکاری میں مصنف مارکس ساکی کے ناول برلیئنس کا پیرامانٹ ورژن بننے جا رہا ہے۔ ول اسمتھ اپنے پروڈکشن ہائوس ویسٹ بروک اسٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں